خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 80 کوہاٹ بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری

جمعرات 2 اگست 2018 13:52

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 80 کوہاٹ بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری
کوہاٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 80 کوہاٹ بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کاعمل جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیرکسی وقفے کے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے دن بابری بانڈہ پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ معطل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشن میں بیلٹ باکسز توڑے گئے اور ووٹوں کو آگ لگائی گئی تھی جس کے بعد ریٹرننگ افسر عمر فاروق کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مبینہ دھاندلی کی رپورٹ پر اس حلقے میں آج دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 80 سے آزاد امیدوار امجد آفریدی کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار آفتاب عالم دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں