بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم، 10افراد جاں بحق،30 زخمی

زخمی افراد اسپتال منتقل، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، بس اور آئل ٹینکر میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ڈپٹی کمشنرخالد الیاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 اگست 2018 17:48

بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم، 10افراد جاں بحق،30 زخمی
کوہاٹ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست 2018ء) : کوہاٹ میں تیز رفتار مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس ہائی وے پرسماری چوک کے قریب مسافربس اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوگیا۔ دونوں گاڑیوں میں ٹکراؤ تیز رفتار کے باعث پیش آیا ہے۔

مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے باعث ہائی وے پرٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعد ہائی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئی۔ریسیکیو ٹیموں نے گاڑیوں میں ذخمی افراد کو باہر نکالا اور انہیں اسپتال منتقل کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کا کہنا ہے کہ مسافر بس اور آئل ٹینکر میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب ٹھنڈیانی کے گاؤں لڑی بنوٹہ میں حادثہ میں جاں بحق ہونے والی پرائمری سکول ٹیچر اور سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

المناک حادثہ میں جاں بحق افراد کیلئے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آئے ہر افراد کی آنکھیں نم تھی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایبٹ آباد سے ٹھنڈیانی کے گائوں لڑی بنوٹہ جانے والی کیری سوزوکی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجہ میں دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پرائمری سکول لڑی کی ٹیچر عائشہ اختر جہانزیب، شعیب اعوان، نصیر اعوان، شہزاد اعوان اور ارسلان اعوان شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ لڑی بنوٹہ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومین کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں