صوبائی وزراء اور ایک مشیر پر مشتمل چھ ارکان اسمبلی کو صوبائی حکومت کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری

منگل 18 ستمبر 2018 13:27

صوبائی وزراء اور ایک مشیر پر مشتمل چھ ارکان اسمبلی کو صوبائی حکومت کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ نے پشاور سمیت چھ اضلاع میں امن و امان سے متعلق مسائل اور مذہبی ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے دو صوبائی وزراء اور ایک مشیر پر مشتمل چھ ارکان اسمبلی کو صوبائی حکومت کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ ‘ ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان اضلاع کے لئے مشیر تعلیم / ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش اور ممبر قومی اسمبلی علی آمین گنڈہ پور‘ ایبٹ آباد اور ہری پوراضلاع کے لئے صوبائی وزیر مواصلات اکبرایوب خان اور صوبائی وزیر خوراک حاجی قلندر لودھی جبکہ ضلع پشاور کے لئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی/ممبر صوبائی اسمبلی کامران خان بنگش اور ملک وجیداللہ خان ممبر صوبائی اسمبلی صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نامزد کردیئے گئے ہیںجو اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں مقامی انتظامیہ کے مشورے سے علاقائی امن و امان سے متعلق مسائل اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے ضمن میں مقامی رہنماؤں اورعلمائے کرام سے رابطہ کریں گے۔

تمام فوکل پرسنز متعلقہ اضلاع میں تمام سٹیک ہولڈرز کے مشورے سے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات تجویز کریں گے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں