پاک افغان سرحد پر نصب کردہ خاردار تار کے آہنی باڑ کوافغان فورسز نے مبینہ طورپرتوڑ کرہٹالیا

پاک فوج کے جوانوں نے صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کر نے پر زور دیا

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاک افغان سرحد پر نصب کردہ خاردار تار کے آہنی باڑ کوافغان فورسز نے مبینہ طورپرتوڑ کرہٹالیا۔سرحد پار سے افغان ٹی وی کے حوالے سے یہاںموصولہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد پرافغان صوبہ قندہارکے اضلاع سپین بولدک اور شورابک کے درمیان واقع ساڑوشاہانو علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طورپرڈیورنڈ لائن پرپاک فوج کے نصب کردہ خاردار تار اورلوہے پائپوں پر مشتمل مضبوط آہنی باڑ کے کچھ حصے کو توڑڈالا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبہ قندہار کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالرزاق کے حکم پر افغان سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے خاردارتار کے آہنی باڑ کے کچھ حصے کو توڑ کر ہٹالیا دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر زوردیا۔واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے گزشتہ سال تقریباً 2600 کلومیٹر طویل پاک افغان سرحد (ڈیورنڈ لائن) پرخاردارتاراور لوہے کے پائپوں پر مشتمل ڈبل سائیڈپر متوازی آہنی باڑلگانے کا کام شروع کیا ۔پاک افغان سرحد پراس طویل باڑکی تنصیب پر56 بلین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو آئندہ سال دسمبر2019 میں مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں