کوہاٹ ،ْاسلامی مدرسہ اشاعت القرآن کے تین درجن سے زائد طلبہ کی حالت غیر ہوجانے پر ہسپتال منتقل

ْمتاثرہ طلبہ کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی ،ْتمام طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ،ْ ہسپتال ذرائع

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) کوہاٹ کے نواحی علاقے زڑہ میلہ( جرما) میں واقع اسلامی مدرسہ اشاعت القرآن کے تین درجن سے زائد طلبہ کی حالت غیر ہوجانے پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔بتایاجاتا ہے کہ یونین کونسل جرما کی حدود میں زڑہ میلہ نامی دیہی علاقے میں واقع اسلامی مدرسہ اشاعت القرآن میں زیرتعلیم تقریباً38 طلبہ کی حالت اٴْس وقت خراب ہوگئی جب اٴْنہوں نے گزشتہ شام رات کا کھانا کھایا۔

(جاری ہے)

مدرسہ کے منتظمین کے مطابق رات کے کھانے میں معمول کے مطابق سالن دیا گیاتھا جس کے بعد اٴْن طلبہ کی حالت غیرہوجانے پرفوری طورپرڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈی اے پہنچا دیا گیا جہاں اٴْنہیں فوری طورپر ابتدائی طبی امداد فرہم کردی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ طلبہ کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی جنہیں اب ایمرجنسی وارڈ سے علاج کی غرض سے میڈیکل وارڈز میں منتقل کیا گیا ہے جہاں تمام طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس تھانہ جرما نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق طلبہ خوراک کی وجہ سے پیٹ کی بیماری کا شکارہوگئے تھے جن میں اکثر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں