ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے زیارت شیخ اللہ داد میں غیر قانونی کرشنگ پلانٹ سیل کردیا

اتوار 7 اکتوبر 2018 15:50

کوہاٹ ۔07اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2018ء)ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے دورافتادہ علاقے زیارت شیخ اللہ داد میں قائم غیر قانونی کرشنگ پلانٹ کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت اورعوامی شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے مذکورہ علاقے کا دورہ کیا اورکرش مشین کی رجسٹریشن اور لائسنس نہ ہونے پر اسے سیل کردیاجبکہ مالک کو فوری طور پر پلانٹ کی رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا۔

اس موقع پران کا کہنا تھاکہ کسی کوبھی غیرقانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم قانونی دائرے کے اندر ہونے والی تمام تجارتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے ہے اور اس پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔ کرش مشینوں کے حوالے سے ان کاکہنا تھاکہ یہ آبادی اور ہائی ویز سے مخصوص فاصلے پر قائم ہونی چاہیں ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں