عوام کو صحت کی سہولیات اٴْن کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے حکومت شعبہ صحت پرخطیر رقم خرچ کررہی ہے ،ضیاء اللهبنگش

فیلڈ ورکروں میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم سے صحت کے سٹاف کوبہتر سہولت میسر آجائیگی ،عوام کو بھی بروقت ریلیف ملے گا،مشیر تعلیم خیبر پختونخوا

اتوار 7 اکتوبر 2018 17:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2018ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ صحت پرخطیر رقم خرچ کررہی ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات اٴْن کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جیساکہ گزشتہ دور حکومت میں اس شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔ یہ باتیں اٴْنہوں نے گزشتہ روز کوہاٹ میں محکمہ صحت کے فیلڈ ورکزرز میں خسرہ سے بچاؤ مہم کے دوران موٹرسائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کے دوران کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ حکام اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ بنگش نے کہا کہ فیلڈ ورکروں میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم سے جہاں محکمہ صحت کے سٹاف کوبہتر سہولت میسر آجائے گی وہاں عوام کو بھی بروقت ریلیف ملے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ یہ موٹرسائیکلیں 15 /اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرہ سے بچاؤ مہم میں فیلڈ میں ڈیوٹی دینے والوں کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔ مشیر تعلیم نے اس موقع پر محکمہ صحت کے ٹیکنیشنز میں 79 موٹرسائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ادھر مشیر تعلیم سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) نے بھی ملاقات کی اور خواتین اساتذہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں