صوبہ خیبرپختونخواہ میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:18

صوبہ خیبرپختونخواہ میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) صوبہ خیبرپختونخواہ میں قومی اسمبلی کے ایک اورصوبائی اسمبلی کے نو(9) حلقوںمیں کل اتوارکے روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے اور مجموعی طور پر1555 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 544 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیںجہاںایک قومی اور نو(9) صوبائی حلقوں میں 8 لاکھ78 ہزارسے زائد خواتین سمیت تقریباً20 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز اپنی حق رائے دہی کا ستعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کل بروز اتوار ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے واحدحلقہ این اے 35 بنوں میں کل 433 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 195 پولنگ سٹیشن حساس ترین قراردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر ضلع سوات کے دو صوبائی حلقو ںپی کے 3 سواتII اور پی کے 7 سواتVI میں کل193 میں سے 13 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح پی کے 44 صوابیII میں کل161 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں صرف 14 حساس ترین ہیں۔

پی کے 53 مردانVI میں کل 131 میں سب سے زیادہ 112 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق نوشہرہ کے دو صوبائی حلقوںپی کے 61 نوشہرہ I اورپی کے 64نوشہرہIV میں مجموعی طورپر241 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 86 سٹیشن انتہائی حساس پائے گئے ہیں جبکہ پی کے 78 پشاورXIII میں کل 117 میں سے 34 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے دو صوبائی حلقوںپی کی97 ڈیرہ اسماعیل خانIII اورپی کی99 ڈیرہ اسماعیل خان V میں ضمنی انتخابات کے لئے ٹوٹل287 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں کل 90 پولنگ سٹیشن حساس ترین قراردیئے گئے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں