کوہاٹ‘ جنگل خیل پولیس کا سرچ آپریشن‘ 72مشتبہ افراد کوحراست میں لیا‘ اسلحہ ومنشیات برآمد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

کوہاٹ20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) کوہاٹ علاقہ جنگل خیل میں پولیس کا مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن‘ آپریشن میں مطلوب آٹھ ملزمان سمیت 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا‘ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل صابر بلوچ ‘ آپریشن کے دوران ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 کلاشنکوف‘ 30 پستولیں‘ ہزاروں کارتوس‘ ڈیڑھ کلو چرس‘ کئی لیٹر شراب بھی برآمد کر لیں گیں‘مشتبہ افراد کو تھانہ جنگل خیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں