کوہاٹ پولیس کی کارروائی‘ لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان تلف

بدھ 5 دسمبر 2018 22:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے پر کارروائی میںپشاور سے کراچی سمگل کیاجانے والا آتش بازی کے سامان سے بھر ا ٹرک پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کیا اورمقامی عدالت کے حکم پر آتش بازی کے سامان کی تلفی کی ۔اے ایس پی صدر کوہاٹ محمد نبیل کھوکھرنے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے موقع پر کاروائی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر آصف شریف اور دیگر پولیس پارٹی نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران آتش بازی کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑ کر اسمیں موجود دو بین الصوبائی سمگلروں سلیمان خان ولد مغل خان سکنہ پبی نوشہرہ اور انس شہزاد ولد شہزاد رحمان ساکن کراچی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کے مطابق آتش بازی کے سامان کی سمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا جو بعد ازاں مقامی عدالت سے سزا یاب ہوئے اور ساتھ ہی عدالت کے فاضل جج نے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کا حکم دیا۔انہوںنے بتایا کہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی کاروائی میں پکڑے گئے آتش بازی کے سامان میں مختلف قسم کے میرج بم ،پٹاخے اور شرارے شامل ہیں جنکی مجموعی مالیت پچاس لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں