کوہاٹ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے منعقدہ ایٹا ٹیسٹ میں دوسرے اٴْمیدواروںکی جگہ امتحان دینے والے 10 افراد گرفتار

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) کوہاٹ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے منعقدہ ایٹا ٹیسٹ میں دوسرے اٴْمیدواروںکی جگہ امتحان دینے والے 10 افراد گرفتار جبکہ امتحان میں موبائل فون کا استعمال اور نقل کرتے ہوئے مزید تین اٴْمیدوارپکڑے گئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اتوار کے روز پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے کوہاٹ‘ کرک اور ہنگو سے تعلق رکھنے والے مجموعی طورپر 532 اٴْمیدواروں سے ایٹا کے ذریعے تحریری امتحان لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے منعقدہ ٹیسٹ کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کوہاٹ کیپٹن (ر)واحدمحمود بذات خود امتحانی مراحل کی نگرانی کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق ایٹا ٹیسٹ میں دوسرے اٴْمیدواروں کی جگہ امتحان دینے پر دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹیسٹ کے دوران موبائل فون کے استعمال اور نقل مارتے ہوئے مزید تین اٴْمیدوار بھی پکڑے گئے۔یاد رہے کہ پچھلے اتوار کو سپورٹس سٹیڈیم کوہاٹ میں پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے آنے والے سینکڑوں اٴْمیدواروں کے مابین دوڑ کا مقابلہ بھی ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں