آرمی پبلک سکول کے شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ‘مقررین

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول کے شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں سولہ دسمبرتاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں ہمارے معصوم کلیوں کو بے دردی سے روندھ دیاگیا سانحہ اے پی ایس جیسے بربریت کی دنیاکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے ہم معصوم شہداء کے والدین کے حوصلوں اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے اتنی بڑی سانحہ کو برداشت کرکے ریاست کے کردار پر انگلی نہیں اٹھائی ان خیالات کا اظہار یتیم خانہ حضرت امام رضا کے معصوم طلباء کے حوصلہ افزائی کے لئے یوم شفقت علاقے کے شہداء بالخصوص آرمی پبلک سکول شہداء کی یاد منانے کے لئے منعقدہ تقریب سے جابر حسین ایڈوکیٹ،انصار علی،احمدرضا،اعوان علی شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا طلباء نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے ملی نغمے اور تقریریں میں اے پی ایس شہداء کو خراج تحسین پیش کی اس موقع پر سابق چیف جسٹس سید ابن علی،ڈی ایس پی صنو بر خان ،مولانہ حیات حسین،سید علی مرتضی،محمد اسماعیل،حاجی علی داد خان، ایثارعلی بنگش،ایس ایچ او وقار خان ،مرزاحسین کے علاوہ علاقہ کے مشران علماء کرام،سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی-

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں