کوہاٹ پولیس کے چار انسپکٹروں کو ترقی کے رینک لگادیئے گئے

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) کوہاٹ پولیس کے چار انسپکٹروں کو ترقی کے رینک لگادیئے گئے۔اس ضمن میں پیر کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود اور ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان نے چاروں انسپکٹروں کو رینک لگائے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشہ دنوں آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ صلاح الدین خان محسود کی طرف سے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس کے کئی سب انسپکٹر وں کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جن میں ضلع کوہاٹ کے چار انسپکٹر کریمان علی‘ امیرسلطان‘ جاوید حسین اور محمداقبال بھی شامل تھے جنہیں پیر کے روزمنعقدہ تقریب میں ترقی کے رینک لگادیئے گئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحدمحمود نے ترقی پانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن وتشدد اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے گریزکرتے ہوئے اپنی تمام تر توانیائیاں قانون و انصاف کی بالادستی کے لئے صرف کریں اور کسی کے دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں