وزیرمملکت شہریار آفریدی سے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے مالک کی ملاقات

،ترقیاتی کاموں کی تعمیر پر گفتگو

جمعہ 28 دسمبر 2018 18:00

وزیرمملکت شہریار آفریدی سے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے مالک کی ملاقات
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء)وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے مالک کی اہم ملاقات میں فیکٹری کے گردونواح کے علاقوں میں ماحول کو صاف رکھنے اور ترقیاتی کاموں کی تعمیر پر گفتگوہوئی جس میں کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے دی جانے والی فلاحی فنڈ کو علاقہ کمیٹی کی مشاورت سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے ذریعے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہو نے والی اس ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ سمیت دیگر حکام بھی موجودتھے۔ اس موقع پر وزیرمملکت نے زوردیا کہ مقامی آبادی کا خاص خیال رکھا جائے اور اٴْن کے تمام جائز مطالبات مان لئے جائیں۔فیکٹری کے مالک نے فیکٹری کے گردونواح میں ماحول کو صاف رکھنے اور آلودگی کے کنٹرول کرنے کے لئے جدید مشینری نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ فیکٹری انتظامیہ کی طرف سے علاقے کے نوجوانوں کے لئے تعلیمی وظائف دینے کا وعدہ بھی کیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں