کوہاٹ‘ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرروٹی کی قیمت کنٹرول کرنے میں نا کام نانبائیوں نے روٹی کا وزن کم کردیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرروٹی کی قیمت کنٹرول کرنے میں نا کام نانبائیوں نے روٹی کا وزن کم کردیا گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر عوامل کو جواز بنا کر کوہاٹ شہر سمیت کچہ پکہ،لاچی بازار،گمبٹ بازار،بلی ٹنگ ودیگر بازاروں میں روٹی کے وزن میں کمی کر دی گئی جبکہ کئی مقامات پر نانبائیوں نے روٹی کا وزن 150گرام کی بجائے مزید کم کرتے ہوئے 130گرام کردیاگیا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کنٹرولر نے بھی دونوں آنکھیں بند کر دی ہے اور عوام کو گراں فروشوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے کوہاٹ کے عوامی سماجی حلقوں نے بتایا کہ اس نانبائیوں کی خود ساختہ ریٹ اور کم وزن کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے روٹی کاوزن مزید کم کردیا ہے اور کئی مقامات پر 130گرام روٹی 10روپے کی فروخت کی جارہی ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کنٹرولرکے لئے لمحہ فکریہ ہے -

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں