وزیراعظم عمران خان کل قبائلی ضلع اورکزئی کے ایک روزہ مختصردورے پر ضلعی ہیڈکوارٹر کلایہ پہنچیں گے

جمعرات 18 اپریل 2019 14:08

وزیراعظم عمران خان کل قبائلی ضلع اورکزئی کے ایک روزہ مختصردورے پر ضلعی ہیڈکوارٹر کلایہ پہنچیں گے
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کل بروز جمعہ قبائلی ضلع اورکزئی کے ایک روزہ مختصردورے پر ضلعی ہیڈکوارٹر کلایہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سپورٹس سٹیڈیم میں قبائلی عوام کے بہت بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں انتظامات شروع کردیئے ہیں جبکہ سینیٹراورنگزیب خان اور ممبر قومی اسمبلی جواد حسین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی آمد پرخیرمقدمی بینرآویزاں کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا اورکزئی کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں توقع ہے کہ وہ قبائلی جلسہ میں خطاب کے دوران قبائلی عوام کے لئے اہم اعلانات کریں گے۔واضح رہے کہ سات قبائلی اضلاع میں اورکزئی سب سے پسماندہ ضلع ہے اور یہ واحد ضلع ہے جس کی جغرافیائی سرحدیں براہ راست افغانستان سے نہیں ملتیں ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں