محکمہ خوراک خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ‘ درجنوں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولروں کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 15:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے درجنوں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولروں کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ گزشتہ روز محکمہ خوراک حکومت خیبرپختونخوا کے جاری دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق محمدزبیر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر(ڈی ایف سی) شانگلہ کو تبدیل کرکے سوات‘ شاد محمد ڈی ایف سی ایبٹ آباد کو ڈی ایف سی مانسہرہ‘ شیواز طارق ڈی ایف سی ہری پور کو ڈی ایف سی بٹگرام‘ عادل بادشاہ ڈی ایف سی مردان کو ڈی ایف سی بنوں‘ محمدارشد ڈی ایف سی چارسدہ کو ڈی ایف سی مردان‘ شہاب الدین ڈی ایف سی دیر لوئر کو ڈی ایف سی چارسدہ‘ ابوبکر ڈی ایف سی درگئی کو ڈی ایف سی دیر لوئر‘ نورحیات سٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر(ایس ای او) پشاور سے ڈی ایف سی درگئی‘ ہاشم خان ایس ای او اضاخیل سے پشاور‘ کاشف احسان ڈی ایف سی بونیر کو ڈی ایف سی نوشہرہ‘ محمداشفاق ڈی ایف سی نوشہرہ کوڈی ایف سی بونیر‘نذیررحمن ڈی ایف سی ڈیرہ اسماعیل خان کو سٹوریج انفورسمنٹ آفیسر اضاخیل‘ محمودالرحمن ڈی ایف سی کرک کو ڈی ایف سی ڈیرہ اسماعیل خان‘ محمد اقبال ڈی ایف سی سوات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر مالاکنڈڈویژن‘ خان زمان ڈی ایف سی کوہاٹ کو اسسٹنٹ دائریکٹر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن جبکہ امجدعلی ڈی ایف سی مانسہرہ کو اسسٹنٹ دائریکٹر ہزارہ دویژن تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق سید انصار قیوم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول(اے ایف سی) کو مانسہرہ سے تبدیل کرکے اپنے ہی سکیل میں ڈی ایف سی ایبٹ آباد‘عبدالحفیظ اے ایف سی کو چارسدہ سے تبدیل کرکے کرک میں ڈی ایف سی‘ سیدنواز اے ایف سی لوئر دیر کو شانگلہ میں ڈی ایف سی‘ جمشید آفریدی اے ایف سی پشاورکو ڈی ایف سی کوہاٹ جبکہ شیرانور اے ایف سی ہری پور کو تبدیل کرکے اپنے ہی سکیل میں ہری پور کا ڈی ایف سی لگادیا گیا۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر محمدشکیل اورعبدالجلیل کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز محمدخان ‘ کفایت خان ‘ سیدآصف علی شاہ اور قاضی فداالرحمن کے دائریکٹوریٹ سطح پر تبادلے کئے گئے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں