کوہاٹ ،درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں زیر استعمال لفٹ سے گر کر ایک کان کن جاں بحق ،دوشدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 13 جولائی 2019 16:20

ْکوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویڑن درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں زیر استعمال لفٹ سے گر کر ایک کان کن جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہاں موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز درہ آدم خیل میں آخوروال قوم سے تعلق رکھنے والی دوستان نامی کول کمپنی کے کوئلے کی کان میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوئلہ اور مزدوروں کو لے جانے والے زیر استعمال لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا جس میں سوار تین کان کن کئی میٹر کی بلندی سے گر گئے جس کے نتیجے میں شاہ رودین ولد دوست من شاہ موقع پر ہی جان بحق جب کہ دو افراد سردار محمد ولد عقل زادہ اور فیض اللہ ولد صنوبر زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں