صرف جذباتی وابستگی ہی ملک سے محبت کا نام نہیں ہمیں اپنے صلاحیتوں کو ملک وقوم کیلئے وقف کرکے اس کا عملی ثبوت دینا چاہیے ‘ایثار علی بنگش

اتوار 14 جولائی 2019 14:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) صرف جذباتی وابستگی ہی ملک سے محبت کا نام نہیں ہمیں اپنے صلاحیتوں کو ملک وقوم کے لئے وقف کرکے اس کا عملی ثبوت دینا چاہیے زندہ قو میں زندہ لوگوں سے بنتی ہیں ان خیالات کا اظہارفیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ریجنل کوآرڈی نیشن کونسل ممبر ایثارعلی بنگش نے مقامی ہوٹل میںسہہ ماہی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سول سوسائٹی ،بلدیاتی نمائندوںاور وش2 پراجیکٹ کے سٹاف بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایازایک ایمانداراور محنتی شخصیت کے مالک ہے مئی 2019سے وش ٹوپراجیکٹ میں بطور میڈیکل آفیسر تعیناتی کے بعد لاچی اور گرد ونواح کے مختلف دیہاتوں میں رہنما ایف پی اے پی وش ٹو پراجیکٹ کے تعاون سے منعقدہ فری جنرل اور فیملی پلاننگ میڈیکل کیمپس کو باخوبی اپنی نگرانی میں کروایا جس سے تقریبا 532افرادمستفید ہوئے اور انھیں مفت ادویات فراہم کی گئی اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر آیاز یوتھ ریسورس سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں کو جنرل ہیلتھ اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے کونسلنگ بھی فراہم کرتے ہیں-

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں