کوہاٹ ،طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کے باعث بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ ،کرنٹ پھیلنے سے خاتون سمیت دو افرادموت کی آغوش میں چلے گئے

اتوار 14 جولائی 2019 19:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) کوہاٹ کے دوراٴْفتادہ علاقے شکردرہ میں طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کے باعث بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھریلو صارفین کے نظام میں کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے ایک خاتون سمیت کم از کم دو افرادموت کی آغوش میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن شکردرہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیس سٹیشن شکردرہ کی حدودمیںواقع نواحی علاقے بڈاسم اور بوڑی ساغری میںگزشتہ شب تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کی کم وولٹیج تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھریلو صارفین کے بجلی کے نظام میں کرنٹ سرایت کرگیا جس کی زدمیں آکر دو مختلف علاقوں بڈاسم میں ایک خاتون اور بوڑی ساغری میں صابر ولد جاوید نامی ایک نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متوفین کے لواحقین نے فی الحال پولیس میں رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔ یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل کوہاٹ کے نواحی علاقے سورگل میں بھی اسی قسم کے اندوہناک واقعہ میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں