کوہاٹ پولیس نے عید کے روز خواتین سے اسلحہ کی نوک پرپرس چھیننے والے دو رکنی راہزن گروہ کوگرفتارکرلیا

بدھ 14 اگست 2019 15:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) کوہاٹ پولیس نے عید کے روز بڑی کاروائی کرتے ہوئے خواتین سے اسلحہ کی نوک پرپرس چھیننے والے دو رکنی راہزن گروہ کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے اور اٴْن کے قبضہ سے چھینے گئے کئی پرس‘ نقدی‘ موبائل سیٹ اوردیگر قیمتی اشیاء سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی ہے۔

پولیس سٹیشن کینٹ کوہاٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہریوں خصوصاً خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں سرگرم تھے جن کی وجہ سے ایک طرف عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑگئی تھی اور دوسری جانب مقامی پولیس کی کارکردگی پر اٴْنگلیاں اٴْٹھ رہی تھیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزایک بار پھر کوہاٹ کینٹ کے علاقے بہزادی چکرکوٹ میں جاویدنامی ایک معمر شخص سے نقدی سے بھرا پرس چھیننے کی اطلاع پر پولیس متحرک ہوگئی اور شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں کرلیں کہ اس دوران واردات میں مبینہ ملوث ملزمان جنگل خیل چشمہ جات کے قریب ناکہ بندی پرپولیس کے ہتھے چڑھ گئے جن کے قبضہ سے واردات میں چھینی گئی پرس برآمد کرلی گئی جس میں 20 ہزار روپے کی نقدی کے علاوہ متاثرہ شخص کا پاسپورٹ‘شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزت تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے زیرحراست ملزموں عاطف انور سکنہ محلہ پٹ بازار ہنگو حال جنگل خیل کوہاٹ اور نویدشاہ سکنہ نئی آبادی جنگل خیل کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول اور موٹرسائیکل نمبرS-3462 بھی برآمدکرلی۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گرفتار ملزموں نے پوچھ گچھ کے دوران متعددوارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزموں کی نشاندہی پر اٴْن کے گھروں سمیت دیگر مقامات سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے کئی پرس‘ موبائل فون سیٹ اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ہیں۔ ادھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر) واحدمحمود نے وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزمان کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں