کوہاٹ، ضلعی انتظامیہ اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صفائی کی ناقص صورتحال پر 2 بیکریوں اور 2 جنرل سٹورز کو سیل کر دیا

بدھ 21 اگست 2019 19:20

]کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبرپختونخوا کوہاٹ کے مشترکہ ٹیم نے تحصیل لاچی کے بازار میں مختلف دُکانوں کے معائنے کے دوران کئی دُکانوں کو سیل اورجرمانے کرنے کے علاوہ زائدالمیعاد اشیاء کے درجنوں پیکٹس بھی ضبط کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراداحمد ہوتی اورفوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان پرمشتمل مشترکہ ٹیم نے لاچی بازار کے اچانک معائنے کے دوران 45 دُکانوں کامعائنہ کیا۔

اس دوران انہوں نے 2 بیکریوں اور 2 جنرل سٹورز کو زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اورصفائی کی ناقص صورتحال پرسیل کرنے سمیت 2 نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کرنے پر جرمانہ بھی کیا۔ دریں اثناء چھاپے کے دوران پاپس، سپائسیز اورخشک دودھ کے 220 پیکس بھی بحق سرکار ضبط کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں