کرک میں ہیضے کی وباء پھیلنے اور اموات واقع ہونے کی خبریں من گھڑت اور محض پروپیگنڈہ ہیں،ڈپٹی کمشنر کرک

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) کوہاٹ ڈویڑن کے ضلع کرک میں ہیضے کی وباء پھیلنے اور اموات واقع ہونے کی خبریں من گھڑت اور محض پروپیگنڈہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کرک کے مطابق اتوار کے روز سوشل میڈیا پر کرک اور گرد و نواح میں ہیضے کی وباء کے حوالے سے زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ پروپیگنڈہ کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی جو کہ قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق میڈیا پر ہیضے کی وبا کی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر کرک عبدلصمد نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک کا دورہ کیا جہاں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فخرعالم نے بتایا کہ یہ کوئی وبا نہیں ہے بلکہ ملحقہ علاقے ترکی خیل کے ایک ہی خاندان کی13 افراد خیراتی کھانا کھانے سے متاثر ہوئے جنہیں ضروری علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو ایسی خبریں پھیلانے سے اجتناب کرنا چاہییتاہم ضلعی انتظامیہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ترکی خیل میں پینے کے پانی کی کلورینیشن کی جائے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں