خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

اتوار 8 ستمبر 2019 18:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔اتوار کے روزصوبائی اسمبلی کے سوشل میڈیا سیل کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کا فیس بک اکاؤنٹ نامعلوم ہیکروںنے ہیک کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسیل نے خبردارکیا ہے کہ اگر کسی کو اس اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہوجائے یا کسی سے رابطہ کرلیا جائے تو اس کو نظراندازکیا جائے۔میڈیاسیل کے مطابق سپیکر کے فیس بک اکاؤنٹ کو جلد بحال کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں