حکومت خیبرپختونخوانے صوبہ کے پانچ اضلاع میں جدیدطرز پر ماڈل سکول بنانے کی ایک میگا پراجیکٹ کی اٴْصولی طورپرمنظوری دے دی

اتوار 8 ستمبر 2019 18:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) حکومت خیبرپختونخوانے صوبہ کے پانچ اضلاع میں جدیدطرز پر ماڈل سکول بنانے کی ایک میگا پراجیکٹ کی اٴْصولی طورپرمنظوری دے دی۔ اس منصوبے پر مجموعی طورپرساٹھ کروڑ روپے کی خطیرلاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روزباخبر ذرائع نے صوبائی اسمبلی کے ایک ممبر کے حوالے سے یہاں ’این این آئی‘ کوبتایا کہ تعلیم کے شعبہ میں منظورکئے جانے والے اس منصوبے کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع کرک‘ ہنگو‘ چارسدہ‘ ہری پور اوربٹگرام شامل کئے گئے ہیں جہاں ہر ضلع میں ایک سکول کو جدید طرزپر ماڈل سکول بنایا جائے گا۔

اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ابتدائی طورپر دس کروڑروپے مختص کردیئے گئے جبکہ مزید پچاس کروڑ روپے مرحلہ وار مختص کردیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت اساتذہ کو جدید تعلیم و تربیت سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپنی نوعیت کے اس عظیم الشان منصوبے کے تحت ہر ضلع میں ایک سکول کو جدیدطرز پر ماڈل سکول بنایا جائے گا ۔اس مقصد کے لئے پانچوں اضلاع میں ایک ایک سکول کا انتخاب کیا جائے گا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں