قوم کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں توانائی کے مزید ذخائر دریافت کر لیے گئے

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے، یومیہ 76 بیرل تیل جبکہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی

muhammad ali محمد علی منگل 17 ستمبر 2019 19:22

قوم کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں توانائی کے مزید ذخائر دریافت کر لیے گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 ستمبر2019ء) قوم کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں توانائی کے مزید ذخائر دریافت کر لیے گئے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے، یومیہ 76 بیرل تیل جبکہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں توانائی کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تیل و گیس کے ذخائر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے دریافت کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دریافت کیے گئے کنویں گے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہو گا۔ جبکہ دریافت ہونے والے کنوئیں سے یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں