کوہاٹ، اورکزئی پولیس نے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس کی سمگلنگ ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) اورکزئی پولیس نے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس کی سمگلنگ ناکام بناکر ایک ملزم کو پابند سلاسل کردیا۔

(جاری ہے)

یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع ہنگوکے سرحدی علاقہ شاہو میں پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اورکزئی پولیس کے سب انسپکٹر کلیم اللہ نے اٴْس وقت بھاری مقدار میں چرس کی سمگلنگ ناکام بنادی جب اورکزئی سے ہنگو آنے والے ٹریکٹر کوچیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے 25 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹرڈرائیور حنیف نے لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چرس مہارت کے ساتھ چھپائی تھی۔پولیس کے مطابق قبضہ میں لی جانے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔ پولیس نے ملزم حنیف سکنہ قوم علی خیل اور کزئی کوٹریکٹر سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں