کابل میں طالبان نے وسطی صوبہ میدان وردک کے ضلعی گورنرکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:40

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) افغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے وسطی صوبہ میدان وردک کے ایک ضلعی گورنرکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ طالبان نے گورنر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام کابل شہر کے ضلع 6 کی حدود میں واقع کوٹ سنگی نامی علاقے میں ایک ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں افغان وسطی صوبہ میدان وردک کے ضلع جغتو کے ضلعی گورنر رازمحمدوزیری کوکارمیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

کابل کے صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ضلعی گورنر راز محمد وزیری کابل شہرمیں دس روزہ ورکشاپ میں شرکت کرنے آنے تھے جس میں دیگر ضلعی گورنرز نے بھی شرکت کرنا تھی۔ادھر افغان میڈیا نے طالبان کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلعی گورنر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں