کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

پیر 14 اکتوبر 2019 16:55

کوہاٹ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء)کمشنرکوہاٹ ڈویژن سید عبدالجبارشاہ نے پیر کو کمشنر ہاوس کوہاٹ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخواسلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ،ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان، ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی،ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک،ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد، ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن (ر) واحد محمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگوعرفان اللہ وزیر،اسسٹنٹ کمشنرز کوہاٹ،لاچی،درآدم خیل اوردیگر ضلعی انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن اورڈی آئی جی کوہاٹ نے چیف سیکرٹری کوشیلڈز جبکہ کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے تحائف پیش کئے اورصوبے کیلئے ان کی گرانقدرخدمات کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے کمشنر ہاو س کوہاٹ میں پودا بھی لگایا۔اس موقع پرانتظامی افسران سے گفتگوکرتے ہوئے چیف سیکرٹر ی نے انہیں تلقین کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اوردیانتداری کے ساتھ نبھائیں۔انہوں نے افسران کے ساتھ اپنے کیرئیر کے تجربات بھی شیئر کئے اورانہیں مفید مشورے دئیے۔سلیم خان نے کوہاٹ ڈویژن کے افسران کی جانب سے عزت افزائی پران کا تہہ دل سے شکریہ دا کیا اورانہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں