پی ٹی آئی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے 11 جنوبی اضلاع کے ضلعی صدور کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا

منگل نومبر 14:20

پی ٹی آئی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے 11 جنوبی اضلاع کے ضلعی صدور کی تقرری ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) 19پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبہ خیبر پختون خوا کے 11 جنوبی اضلاع بشمول چار قبائلی اضلاع میں پارٹی کے ضلعی صدور کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا۔نئے ضلعی صدور میں دو ممبر صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ریجنل گورننگ باڈی کے ریجنل صدر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف آرگنائزر کے باہمی مشورے سے جنوبی خیبر پختون خوا کے 11 اضلاع بشمول چار قبائلی اضلاع میں ضلعی صدور کا تقرر کیا گیا۔

گزشتہ روز جنوبی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری کیپٹن (ر) عمر آمین گنڈہ پور کے دستخط سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع کوہاٹ کے لئے ملک اقبال، ضلع ہنگو کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی ظہور شاکر، ضلع کرک کے لئیعظمت خٹک، ضلع بنوں کے لئے مطیع اللہ، ضلع لکی مروت کے لئے جوہر خان، ضلع ٹانک کے لئے عرفان کنڈی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے ہمایون خان کو ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قبائلی ضلع اورکزئی کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی اور قبائلی اضلاع کے لئے وزیر اعلی کے فوکل پرسن غزن جمال، قبائلی ضلع کرم کے لئے میاں اقبال، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے لئے نیک محمد اور قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے لئے افسر خان کو ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اورکزئی کے نئے ضلعی صدر اور ایم پی اے غزن جمال آزاد حیثیت میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جنہیں پہلے قبائلی اضلاع کے لئے وزیر اعلی خیبر پختون خوا کا فوکل پرسن اور اب اورکزئی کا ضلعی صدر بھی بنادیا گیا۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے ضلع کرک کے سابق ضلعی صدر میجر سجاد بارک وال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے کیپٹن(ر) عمر آمین گنڈہ پور کو جنوبی اضلاع کے لئے بالترتیب سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔

کوہاٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments