یوآئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘کے پی کے کی تین یونیورسٹیوںنے بالترتیب پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 8 دسمبر 2019 17:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) یوآئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2019 میں صوبائی سطح پر صوبہ خیبرپختونخوا کی تین یونیورسٹیوں یونیورسٹی آف مالاکنڈ‘ کوہاٹ یونیورسٹی اور شہید بے نظیربھٹووومن یونیورسٹی پشاورنے بالترتیب پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف انڈونیشا(یو آئی)کے زیراہتمام گرین میٹرک وولڈ یونیورسٹی رینکنگ 2019 میں دنیا بھر سے سینکڑوں یونیورسٹیوں نے حصہ لیا جہاں یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے ملکی سطح پر پہلی جبکہ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح صوبائی سطح پرصوبہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈیونیورسٹی نے صوبہ بھر میں پہلی‘ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی نے دوسری اور بے نظیر بھٹوشہید وومن یونیورسٹی پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پشاور یونیورسٹی نے چوتھی‘ ہزارہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پانچویں اور باچا خان یونیورسٹی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں