صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے شروع ہوں گی

اتوار 8 دسمبر 2019 17:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2019 سے شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ کے میدانی علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی کالجز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 25 دسمبر 2019 سے 31 /دسمبر2019 تک سات روز کے لئے بندرہیں گے جبکہ سرداوربرفباری والے علاقوں میں واقع کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 /دسمبر2019 سے شروع ہوجائیں گی جو اگلے سال 23 فروری تک بندرہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں