فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کوہاٹ میں کاروائی۔ تین دکانیں اور ایک بیکری سیل

منگل 18 فروری 2020 21:50

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء)فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ کی ٹیم نے کوہاٹ شہر میں مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر بڑی مقدار میں زائدالمیعادجوسز اورکولڈ ڈرنکس برآمد کرکے تین دکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختار احمد،فوڈسیفٹی آفیسر سلمان احمد اور فوڈسیفٹی آفیسر محمد سراج نے کوہاٹ میں چیکنگ کے دوران تین دوکانوں کو زائدالمیعاد جوس اور کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔اسی طرح ٹیم نے چیکنک کے دوران ایک بیکری کو صفائی نہ ہونے پر سیل کردیا۔ ٹیم نے ایکسپائرڈ اشیاء کو قبضہ میں لے کر محفوظ طریقے سے ضائع کیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں