معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکامران بنگش کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس سی کوہاٹ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

بدھ 26 فروری 2020 18:20

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصو صی برائے بلدیات کامران بنگش کے احکامات کی روشنی میں بدھ کوڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے منیجر آپریشنز نعیم احمد ،منیجر ایچ آرطاہر عفیف نے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے منیجر ایڈمن اینڈ سیکیورٹی کرنل (ر) اجمل خان اور اسسٹنٹ منیجر سی ایس آرکفایت اللہ کے ساتھ مل کر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر منیجر آپریشنز نعیم احمد نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کو کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے 600کے قریب پودے فراہم کئے گئے ہیں جس کے ذریعے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے ڈی اے کے گیٹ نمبر2کے ساتھ بنائے گئے گرین بیلٹ کی بحالی کا کام کرے گا۔ کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے منیجر ایڈمن اینڈسیکیورٹی کرنل (ر) اجمل خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری تما م لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر کوہاٹ میں جاری شجرکاری مہم کو جاری رکھے گا اور آج کی یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں