کوہاٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر پانچ جواریوں کو دائو منی سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 26 فروری 2020 18:20

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) کوہاٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر پانچ جواریوں کو دائو منی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن (ر)منصور امان کی خصوصی ہدایت پر معاشرتی برائیوں کی مئوثرسد باب کیلئے ضلع بھر میں پولیس کی نتیجہ خیز کاروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

کاروائیوں کے اس تسلسل میں ایک خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چھائونی عرفان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ او ٹی ایس روڈ پر واقع امجد نامی مقامی باشندے کے حجرے پر اچانک چھاپہ مارا جہاں سجائی گئی قمار بازی کی محفل الٹ کر پولیس نے پانچ قمار بازوں امجد شاہ ، صابر محمود ساکنان منصور خیل جنگل خیل،حذیفہ سکنہ او ٹی ایس روڈ،افغان باشندوں عزیز اور انصار ساکنان گھمکول کیمپ کوجوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے دائو پر لگی مجموعی طور پر39500کی دائو منی اور آلات قمار بازی تاش برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ۔

پولیس نے گرفتار تمام قمار بازوں کو فوری طور پر تھانہ چھائونی منتقل کردیا جہاں انکے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں