-کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح

بدھ 26 فروری 2020 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح ہو گیا کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پرووائس چانسلراور سوشل سائنسسزڈین پروفیسر ڈاکٹرتسلیم حسین نے کسٹ میں پودا لگا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا اس موقع پرکوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے جنرل منیجر مقصود عباسی،سی ایس آر افیسر کفایت اللہ کے علاوہ کسٹ کے پروفیسرزبھی موجود تھے اس موقع پرکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پرووائس چانسلراور سوشل سائنسسزڈین پروفیسر ڈاکٹرتسلیم حسین نے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ درخت انسانی حیات کی ضمانت ہیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر نہ صرف ہم اپنے ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں بلکہ صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں وزیر اعظم گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے آج پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کرکے شجر کاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے جنرل منیجر مقصود عباسی نے کہا کہ پاکستا ن کو سرسبز بنانے کے لئے حکومتی احکامات کی روشنی میں کوہاٹ میں 46000ہزار پودے لگائے جا ئیں گے اورکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں4000 ہزارپودے موسم بہار میں لگارہے ہیں انھوں نے کہا کہ انسانی زندگی اور قدرتی ماحول کے لئے پودوں اور درختوں کی بڑی اہمیت ہے اور اس کا فروغ ہماری اجتماحی ذمہ داری ہے۔

درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیںانھوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد کوہاٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور سیلاب جیسے قدرتی آفات سے بچانا اور عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے لہذا کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ جنگلات اگاہ کرکے پودے کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور کوہاٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کہ پودوں کی پرورش اورحفاظت کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے قابل عمل پلان ترتیب دیا گیا ہے مقصود عباسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر فرد ضرور ایک پودا لگاکر اس کی حفاظت بھی یقینی بنائے انھوں نے کہا کہ درخت انسانی حیات کی ضمانت ہیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر نہ صرف ہم اپنے ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں بلکہ صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں