کہاٹ شہر میں ہونے والی دہرے قتل کی واردات کا شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں،شہریار آفریدی

تمام لوگوں کو صبر اور حکمت سے کام لینا ہوگا، کسی بھی فریق کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے،بیان

منگل 15 ستمبر 2020 22:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کوہاٹ شہر میں ہونے والی دہرے قتل کی واردات کا شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں۔ دہرے قتل کی واردات کو کچھ لوگ شعیہ سنی مسلک سے جوڑ رہے ہیں، جو کہ غلط ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ شہر سمیت تمام لوگوں کو صبر اور حکمت سے کام لینا ہوگا۔ کسی بھی فریق کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ شہریار کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں