کوہاٹ میں امن عامہ کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144نافذ

منگل 22 ستمبر 2020 11:40

پشاور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) کوہاٹ میں امن عامہ کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ضلع بھر میں ایک ماہ کیلئے ہرقسم کے اسلحہ کی نمائش،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال،وال چاکنگ،پبلک مقامات پر منافرت پھیلانے والی سرگرمی کی غرض سے پانچ یا پانچ سے زائدافراد کے اجتماع،ریلی و جلسے جلوسوں،ہوائی فائرنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی کھلے فروخت پر فی الفور پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے بھیجے گئے تحریری مراسلے کے تناظر میںڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)عبدالرحمان نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور ضلعی پولیس کو اعلامیہ پر سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں