کوہاٹ پولیس کی کارروائی، 15مطلوب اشتہاریوں سمیت 520 مشتبہ افرادگرفتار، منشیات واسلحہ برآمد

منگل 22 ستمبر 2020 11:40

پشاور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) کوہاٹ پولیس نے رواں ہفتے 15مطلوب اشتہاریوںسمیت 520مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے نتیجے میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کے دوران گرفتار افراد میں9 منشیات فروش، 4 افغان باشندے اور روپوش اشتہاریوں کی3 سہولت کار بھی شامل ہیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میںسماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزمیں مزید تیزی لائی گئی ہے ۔اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کی من و عن عملداری کو مد نظر رکھتے ہوئے کوہاٹ کے چاروں سرکلز سٹی،ہیڈ کوارٹر،صدر اور لاچی سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز ، چھاپوں اور کریک ڈائون کے تسلسل میں پولیس نے رواں ہفتے شہرو مضافاتی علاقوں اور دورافتادہ دیہاتوں میں آپریشنل کارروائیوں کے دوران قتل و اقدام قتل ،ڈکیتی ،رہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب15مجرمان اشتہاریوں اور ان کی3سہولت کاروں سمیت 520 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے ضلع بھر میں کریک ڈائون کے دوران 2کلاشنکوف،1ریپیٹر،3بندوقیں،26 پستول،مختلف بور کی1200 کارتوس اور 40چارجرز برآمد کئے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی320گرام آئس، 10کلو گرام چرس اور 3 بوتل برآمد کرکے 9منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں