بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چار معصوم اور کمسن بچے جاں بحق ہوگئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ پکتیکا کے صدرمقام شیرانہ میں نصب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چار معصوم اور کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرحدپارسے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز دوپہر پیش آیا جہاں پکتیکا کے صدرمقام شیرانہ شہر کے رہائشی علاقے میں ایک گھرکے سامنے نصب بارودی مواد زوداردھماکے سے پھٹ گیا جس کی زدمیں آکر چار کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ترجمان شاہ محمدآریان کے حوالے سے آمدہ اطلاعات میں طالبان کو مورودالزام ٹھہرایاگیا ہے اور بتایاگیاہے کہ چند روز قبل طالبان نے متاثرہ گھرانے کو علاقہ چھوڑنے کا کہا تھا لیکن مبینہ طورپرطالبان نے عدم تعمیل کی صورت میں گھرکے باہربارودی موادنصب کردیا جس کی زدمیں آکر گھرانے کے چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ادھر واقعہ کے بارے میں طالبان سمیت کسی بھی تنظیم اور گروہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں