داروں میں اصلاحات کر کے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہمارا نصب العین ہے،وزیر اطلاعات

ریڈیو پاکستان ہمارا قومی ادارہ اور اثاثہ ہے جو ملک کے طول وعرض میں پاکستان اور عوام کی آواز ہے، سینیٹر شبلی فراز

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:45

داروں میں اصلاحات کر کے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہمارا نصب العین ہے،وزیر اطلاعات
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات کر کے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہمارا نصب العین ہے،ریڈیو پاکستان ہمارا قومی ادارہ اور اثاثہ ہے جو ملک کے طول وعرض میں پاکستان اور عوام کی آواز ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ریڈیو پاکستان کوہاٹ اسٹیشن کا دروہ کیا اور ریڈیو سنٹر کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔

اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو کوہاٹ نے وزیر اطلاعات کو کوہاٹ سے نشریات اور مختلف شعبوں کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریڈیو پاکستان ہمارا قومی ادارہ اور اثاثہ ہے جو ملک کے طول وعرض میں پاکستان اور عوام کی آواز ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریڈیو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ریڈیو ملک کے دور دراز علاقوں میں آگاہی اور اطلاعات پہنچانے کا اہم اور موثر ترین ذریعہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے عوامی فلاح اور قومی ترقیاتی منصوبوں سے قوم کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریڈیو کوہاٹ میں منتخب عوامی نمائندوں کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے متعلق عوام کو آگاہ کرسکیں۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل اجاگر کئے جائیں تاکہ انکے حل کیلئے ان کے نمائندے اقدامات اٹھائیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کوہاٹ کے ہیروز اور مشاہیر کے کارناموں کو اس پلیٹ فارم سے اجاگر کیا جائے۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات کر کے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں