کوہاٹ ،درہ آدم خیل میں کوئلہ کی کان گرنے سے کم از کم ایک کان کن دم گھٹنے سے جاں بحق

اتوار 3 اکتوبر 2021 18:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں کوئلہ کی کان گرنے سے کم از کم ایک کان کن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے مطابق گزشتہ شام ریسکیو1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ درہ آدم خیل کے علاقہ زرغن خیل میں واقع کوئلہ کی ایک کان میں مزدور پھنس گیا ہے جس پر امدادی ادارے ریسکیو1122 کے ہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کرمسلسل تین گھنٹوں تک امداری کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے کوئلہ کی کان میں پھنسے کان کن کی لاش نکال لی۔

ذرائع کے مطابق کان میں دم گھٹنے سے جاں بحق کان کن کی شناخت مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ 40 سالہ متوفی کا تعلق شانگلہ سے بتایا جاتا ہے جس کی لاش ضروری کاروائی کے بعد اپنے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں