کوہاٹ‘ ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے

منگل 25 جنوری 2022 13:30

کوہاٹ‘ ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کوہاٹ‘ کرک‘ ہنگو اور قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے اور پولیس اور مقامی انتظامیہ کو پوری طرح ہائی الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کزشتہ روز رواںسال کی پہلی انسدادپولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت کوہاٹ ڈویژن سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں جاری پولیو مہم کے دوسرے روز کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد مقامی حکام نے پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی بڑھاکر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری طرح ہائی الرٹ کردیا ہے ۔تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنروں اور ڈسٹرکٹ پولیس افسروں سمیت پولیس حکام پولیو مہم کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں اور پولیو ٹیموں کی کڑے پہرے میں حفاظت کی جارہی ہے۔شہر سمیت کئی علاقوں میں پولیس کے خصوصی ناکے بھی قائم کردیئے گئے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں