اورکزئی میں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، محرم الحرام کے دوران ممکنہ تخریب کاری کو کوشش ناکام بنا دی

پہاڑی میں چھپائے گئے ایک میزائل اور 3ہینڈ گرینیڈ برآمد کرنے کاپولیس کا دعویٰ

جمعہ 5 اگست 2022 21:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر محرم الحرام کے دوران ممکنہ تخریب کاری کو کوشش ناکام بنا کر پہاڑی میں چھپائے گئے ایک میزائل اور 3ہینڈ گرینیڈ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس بیان کے مطابق پولیس سٹیشن مشتی میلہ کے ایس ایچ او محمد یونس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی لوئر تحصیل کے پہاڑی علاقہ کلک شیخان میں ایک مخصوص جگہ پر بھاری اسلحہ موجود ہے جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی میں رکھے گئے اسلحہ کو برآمد کرلیا۔

برآمد شدہ اسلحہ میں ایک عدد R107 میزائل اور تین عدد ہینڈ گرینیڈ شامل ہیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں