کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ہفتہ 6 اگست 2022 22:00

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان تھا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں