امن کی راہ میں خلل ڈالنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی ،جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ

اتوار 7 اگست 2022 16:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)9 ڈویژن کوہاٹ میجرجنرل عاکف اقبال نے سختی سے خبردارکیا ہے کہ امن کی راہ میں خلل ڈالنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی اور کسی کو بھی امن عامہ خراب کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روزمحرم الحرام کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کاجائزہ لینے ضلعی صدرمقام ہنگو پہنچے تھے، جہاں اٴْنہیں ڈپٹی کمشنر ہنگوکے دفتر میں عاشورہ محرم کے لئے انتظامات کے حوالے سے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس خرم جاوید اور ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی پی او آصف بہادر اور کرنل علاؤالدین بھی موجود تھے۔میجرجنرل عاکف اقبال نے ہنگو 15 میں قائم کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔دورے کے موقع پر جی او سی کوہاٹ نے ہنگو کے مقامی شیعہ و سنی رہنماؤں اور امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر میجرجنرل عاکف اقبال نے مشران پر زوردیا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر مذہبی رواداری کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار اداکریں۔شیعہ سنی مشران کا محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں