کوہاٹ،پولیس سٹیشن پر دستی بم حملے کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی مزید سخت کرکے چیکنگ کا سلسلہ بڑھادیا گیا

ہفتہ 18 مارچ 2023 20:55

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) کوہاٹ میں پولیس سٹیشن پر دستی بم حملے کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی مزید سخت کرکے چیکنگ کا سلسلہ بڑھادیا گیا ہے اور کوہاٹ پولیس ‘ پاک فوج اور سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں نے جرما پولیس سٹیشن کی حدودمیں شہر کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشن کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن جرما، خواصی بانڈہ، شہیدہ بانڈہ، الیاس مسجد روڈ اور عید گاہ روڈ کی آبادی میں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کی کارروائی میں خواتین پولیس سمیت پولیس،ایف سی، پاک فوج، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔گزشتہ روز بھی پولیس نے راولپنڈی روڈ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کیا تھا جس کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد ٹارگٹڈ گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف‘ ایک کلاکوف‘2 ریپیٹر‘4 پستول اور دیگر اشیاء برآمد کرلی تھیں۔سرچ آپریشن میں بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بنڈ گاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں