افغانستان میں عیدالاضحی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر فائربندی کا امکان

انتخابات اور امن عمل کے ذریعے افغان قوم تبدیلی اور ملک میں امن و استحکام چاہتی ہے ،ْ افغان حکام

جمعرات 19 جولائی 2018 17:13

افغانستان میں عیدالاضحی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر فائربندی کا امکان
کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) افغانستان میںعیدالاضحی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر فائربندی کا امکان ہے ،ْ ا فغان حکومت اگلے ماہ اگست میں عیدالاضحی کے موقع پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرسکتی ہے ۔یادرہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر فائربندی کا اعلان کیا تھا جس کے دوران ملک میںامن کو فروغ ملااور ملک میں چندروزہ فائربندی کے مثبت نتائج نکلے ۔

پاکستان میںافغان سفیر نے بھی ایک تقریب میں فائربندی میں پاکستان کے مثبت کردار کوسراہاتھا۔ جمعرات کے روزایک سینئرافغان افسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی خواہش پر افغان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا فغان صدر کی خواہش ہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات سے قبل امن قائم ہو۔

(جاری ہے)

انتخابات اور امن عمل کے ذریعے افغان قوم تبدیلی اور ملک میں امن و استحکام چاہتی ہے۔

سینئرافغان افسر نے طالبان کے ساتھ براہ راست امریکی مذاکرات کی پیشکش پراپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کبھی بھی افغان حکومت کی رضامندی اور خواہش کے بغیر کوئی قدم نہیں اٴْٹھائے گا اور افغان حکومت کے بغیر طالبان سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میںسہولت دینے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

افغان افسر نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے پہلے ہی اتفاق رائے سے افغان حکومت کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے حمایت کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اٴْنہوں نے بتایا کہ اگر طالبان افغان حکومت کے امن مذاکرات میں شمولیت اختیار کرلیں تو افغانستان سے غیرملکی فوج کا انحلاء ممکن ہوسکتا ہے ۔اٴْنہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی نے بھی اشارہ دیا تھا کہ غیرملکی فوج کی موجودگی پر طالبان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

دریں اثنا ء جمعرات کے روز افغان صدر اشرف غنی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں اعلیٰ حکام اور افسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کابل میں امن و امان کی صورتحال پر غورکیا گیا۔صدر نے دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کے مابین باہمی کوآرڈینیشن اور مؤثر رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کابل میں سیکیورٹی کے لئے بہتر حکمت عملی بنائی جائے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں