افغان شہرجلال آباد میں گزشتہ روز ہونے والی دہشتگردی کے نتیجے میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مائیگریشن کی ایک خاتون اہلکار جاں بحق

بدھ 1 اگست 2018 16:38

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) افغان شہرجلال آباد میں محکمہ مہاجرین کے دفتر پر گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مائیگریشن (IOM)کی ایک خاتون اہلکار بھی جاں بحق جبکہ دوسری خاتون اہلکار زخمی ہوگئی ہے۔ افغانستان میںاقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) نے دہشت گردی کے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کوئی جواز نہیں بنتا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عام شہریوں اور دفاتر میں کام کرنے والوں کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے اور ایسے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔ منگل کے روز جلال آباد میں واقع مہاجرین کی بحالی کے دفتر پر حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد متعدد ملازمین دفتر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ عمارت میں پھنس جانے والوں کو حملہ آوروں نے یرغمال بنایا تھا جن میں بعدازاں فائرنگ اورہینڈگرینیڈ دھماکوں میں پندرہ ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مائیگریشن نے اس واقعہ میں اپنی ایک 22 سالہ خاتون اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمت خاتون کا شوہر تین سال قبل افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں پہلے ہی جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ اب اٴْن کی بیوی بھی جاں بحق ہوگئی اور اٴْن کی ایک چھ سالہ بچی یتیم رہ گئی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں