افغانستان‘ 25 صوبوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان مکمل ہو گیا ‘ جو مجموعی طورپر75 فیصدسے زائد بنتاہے

منگل 11 دسمبر 2018 13:36

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) افغانستان میں تقریباً سات ہفتے قبل20 /اکتوبرکوہونے والے پارلیمانی انتخابات کے مزید پانچ صوبوں میں ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے ساتھ75 فیصد سے زائد نتائج مکمل ہوگئے جبکہ دارالحکومت کابل سمیت 8 صوبوں کے نتائج کا اعلان رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ عبدالبادی صیاد نے پانچ صوبوں بلخ‘ بدخشاں‘ پکتیکاا‘ لوگر اور فریاب میں ہونے والے اٴْولسی جرگہ کے انتخابات میں زیادہ ووٹ لینے والے کامیاب اٴْمیدواروںکے ناموں کا اعلان کردیا۔

اس طرح اب تک 25 صوبوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان مکمل گیا ہے جو مجموعی طورپر75 فیصدسے زائد بنتاہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں کل 34 صوبوں میں سے صرف ایک صوبہ غزنی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن نہیں کرائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اب تک جن صوبوں میں ابتدائی انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اٴْن میں صوبہ کپیسا‘ پروان‘ میدان وردک‘ لوگر‘ لغمان‘ پنج شیر‘ بامیان‘ پکتیکا‘ خوست‘ کنڑ‘ نورستان‘ بدخشاں‘ تخار‘ سمنگان‘ بلخ‘ سرائے پل‘ غور‘ دے کنڈی‘ اورزگان‘ زابل‘ جوزجان‘ فریاب‘ بدغیس‘ فراہ اور نمروز شامل ہیں جبکہ کابل سمیت آٹھ صوبوں ننگرہار‘پکتیا‘ قندوز‘ بغلان‘ ہلمند‘ ہرات اور قندہارمیں انتخابی نتائج کاا علا ن ہونا باقی ہے تاہم دارالحکومت کابل کے پولنگ سٹیشنوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی اہلیت سمیت دھاندلی کی شکایات پرافغان انتخابی شکایات کمیشن(الیکٹرول کمپلینٹس کمیشن) اور الیکشن کمیشن میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں